7 جنوری 2012 - 20:30

شام ميں مسلح افراد کے حملے ميں تين عام شہري جاں بحق ہو گئے ہيں-

ابنا: کچھ مسلح افراد نے حال ہي ميں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں ميں مارے جانے والے افراد کے سوگ ميں منعقد ايک پروگرام پر حملہ کر ديا جس ميں تين عام شہري جاں بحق اور گيارہ زخمي ہو گئے-

يہ حملہ حمص شہر کے زہراء علاقے ميں ہوا ہے-

واضح رہے کہ جمعے کو دمشق ميں ايک بھيڑ بھاڑ والے علاقے ميں بم کا ايک دھماکا ہوا تھا جس ميں چھبيس افراد جاں بحق اور پينسٹھ زخمي ہو گئے تھے- ادھر شام کے ذرائع نے بتايا ہے کہ دو روز قبل اغوا ہونے والے کرنل عيسي صالح سلامہ کي لاش حمص شہر سے دريافت کر لي گئي ہے جبکہ شام کے انساني حقوق کے ايک مرکز نے بتايا ہے کہ مسلح افراد نے ملک کے جنوب ميں واقع درعا شہر ميں گيارہ فوجيوں کو قتل کر ديا-

واضح رہے کہ گزشتہ مارچ سے شام ميں کچھ مسلح افراد، جنہيں بعض عرب اور مغربي ممالک کي حمايت حاصل ہے، خون کي ہولي کھيل رہے ہيں-شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقداد کا کہنا ہے کہ ان مسلح افراد نے اب تک سيکڑوں سيکورٹي اہلکاروں کو جاں بحق کيا ہے. ........

/169